Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ: کورونا، 2400 کیسز منظر عام پر

شائع 12 جون 2020 03:48pm

سندھ میں کرونا وائرس کے مزید دو ہزار چارسو اٹھائیس نئے کیسز سامنے آگئے، وائرس سے سترا مریض جان کی بازی ہار گئے

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جاری  کیے گئے بیان میں بتایا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ ہزار تین سو چھپن   ٹیسٹ کہے گئے جو ایک ریکارڈ ہے، جس کے نتیجے میں دو ہزار چارسو اٹھائیس    نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سولہ سو اکتالیس کراچی کے ہیں،

ان کاکہنا تھا کہ ٹیسٹوں کا بائیس فیصد نتیجہ مثبت آیا ہے جو تشویشناک بات ہے،اب تک 277054   ٹیسٹ کہے گئے ہیں جس میں 49256 کیسز سامنے آئے ہیں، انہوں نے بتایا 24 گھنٹوں  میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 793 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ530 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،

 وزیراعلی مراد علی شاہ نے بتایا آج 1066 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے  ہیں، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 23113 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ہدایت کی وہ ایس او پیز پر عمل کریں ہنگامی صورتحال میں 1021، 1025، 9123 پر   فون کریں جبکہ ہیلپ لائن کے دیگر نمبرز 02199204452 اور 02199206565 پر بھی وہ رابطہ کرسکتے ہیں ۔